Loading
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں زمبابوے اور آئرلینڈ کو اہم کھلاڑیوں کی انجری کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر ہیم اسٹرنگ انجری کے سبب ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
کپتان سکندر رضا نے آسٹریلیا کے خلاف کولمبو میں میچ سے قبل ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کی۔
40 سالہ ٹیلر کو عمان کے خلاف پہلے میچ کے دوران انجری ہوئی تھی، جہاں وہ 31 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔
زمبابوے نے تاحال ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
A setback for Zimbabwe with veteran wicketkeeper-batter Brendan Taylor ruled out pic.twitter.com/7286zY4ro2
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 13, 2026
دوسری جانب آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
انہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔
اسٹرلنگ کی جگہ 20 سالہ بلے باز سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو عمان اور زمبابوے کے خلاف گروپ میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
???????????????????? ????????????????????????
Unfortunately, Paul Stirling has had to withdraw from the @T20WorldCup as a result of an injury sustained in the last match.
Sam Topping has been called up as Stirling's replacement: https://t.co/5Ch6HKxhqR@zaggleapp | #T20WorldCup | #BackingGreen… pic.twitter.com/3dSJ41FwmG
— Cricket Ireland (@cricketireland) February 13, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل