Loading
آلو کے کاشت اکروں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ان کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےخط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست بھی کی ہے۔
مریم نواز نے خط میں درخواست کی کہ آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے اپیل کی کہآلو کی برآمد کے لیے کرایے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت بھی کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے برآمد کے لیے کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کی درخواست بھی کی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خط میں یورپی یونین، افریقا اور امریکا سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت دیگر ضروری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کے ان اقدامات سے کاشتکاروں کو آلو کی بہتر قیمتیں حاصل ہوں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل