Saturday, February 14, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو جانے کا امکان

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کولمبو جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی بھی کولمبو آمد متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اہم موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کا بھی کولمبو پہنچنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل آئیں گی۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیان نے کولمبو میں دو سے تین دن ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل