Saturday, February 14, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 19 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ایونٹ کی 19 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کے خلاف 235 رنز بنا ڈالے۔ یہ رواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعی اسکور ہے۔ Ireland piled on the runs ???? pic.twitter.com/0CCrFUlWyJ — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026 یہ اس ایونٹ کا پانچواں 200 سے زائد رنز کا مجموعہ بھی ہے۔ اس سے قبل 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں 5 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے تھے۔ اس کے علاوہ 2016 اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں چار مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے تھے۔ 2009، 2012 اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف ایک مرتبہ اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 2 مرتبہ یہ سنگ میل عبور ہوپایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل