Saturday, February 14, 2026
 

راجن پور کا کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد کلیئر کرالیا گیا، مریم نواز

 



پنجاب میں کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک ہوگیا، راجن پوراوررحیم یار خان کے جزیرہ نماعلاقے کلیئر کردیے گئے،راجن پور کے علاقوں سے 42اوررحیم یار خان کے علاقے سے 200ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے پاک ہو گئے، راجن پور اور رحیم یار خان کے جزیرہ نما علاقے کلیئر ہو گئے۔ راجن پور کے 42 اور رحیم یار خان کے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کچے کے علاقوں میں اسکول، کالج، ہسپتال اور ٹیوٹا کے ادارے قائم کیے جائیں گے۔ بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے گرین بس سروس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچے کے لوگوں کو اپنی کھیتی باڑی اور روزگار کے لیے زرعی اراضی اور کسان کارڈ دیے جائیں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ چیف منسٹر پروگرام آف کچے ایریا ڈویلپمنٹ کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں، کمیٹی میں ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ بھی شامل ہیں۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ 6 ہفتے کے کچے آپریشن میں علاقوں کو دہائیوں کے بعد مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ 45 دن سے اغواء برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ 500 سے زائد سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے۔ ڈاکوؤں سے راکٹ لانچر، مشین گنیں، پسٹل، ایمونیشن، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور نائٹ ویژن کیمروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ممکن ہوا۔ تمام اداروں نے مل کر ون یونٹ کی طرح کام کیا۔ پہلی مرتبہ 53 خواتین سمیت 30 سال بعد بی ایم پی میں بھرتیاں کی گئیں۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں نئے سکول، کالج، ہسپتال، گرین بسیں اور سڑکیں بنائی جائیں گی۔ تعینات ڈاکٹرز اور ٹیچرز کو خصوصی الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی۔ روزگار کے مواقع اور فنی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا اور کچے کے لوگوں کو اپنا کھیت اور زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل