Loading
بحیرہ عرب میں پاکستانی اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی فراہم کردہ اطلاع پر بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
آپریشن میں پاک بحریہ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سنٹر نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق کشتی کی تلاشی کے دوران 1300 کلوگرام سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر ادارے منشیات کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن متعلقہ پاکستانی اداروں کے مربوط باہمی رابطے، معلومات کے تبادلے اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل