Saturday, February 14, 2026
 

حکومت کا عمران خان کی بیماری اور علاج کیلیے میڈیکل بورڈ بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

 



حکومت نے عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‏عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، اس معاملے پر سیاست کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل