Loading
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کیطرف سے عمران خان کے علاج سے متعلق ہمیں مثبت اشارہ ملا ہے۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے مطالبے پر جلد عمل ہو جائے گا، ہمارے مطالبے میں خان صاحب کا متعلقہ اسپتال شفٹ کرنا اور ماہر ڈاکٹرز سے معائنہ کرانا تھا۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ علاج کے دوران ہمارا نمائندہ بھی شامل ہوگا،امید ہے کہ حکومت اس مرتبہ سنجیدگی دکھائے گی۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ بروقت اور درست علاج کرانا خان صاحب کا بنیادی حق اور ذمہ داری ہے، خان صاحب کی صحت سے متعلق تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل