Saturday, February 14, 2026
 

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی، شرجیل میمن

 



سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کریک ڈاؤن اور جھڑپوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں اس کے باوجود جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پتھراؤ کیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں تھی اور انہیں کہا گیا تھا کہ پرامن احتجاج کریں لیکن ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی، منعم ظفر (امیر جماعت اسلامی کراچی) کون ہوتے ہیں جو قانون ہاتھ میں لیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے سے عام شہری متاثر ہوتا ہے اور جماعت اسلامی کبھی شارع فیصل بلاک کر دیتی ہے، کبھی اسمبلی میں داخل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرے گی لیکن جماعت اسلامی اپنا طرزِ عمل دیکھے، وہ بس انتشار کی سیاست کررہی ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے 8 ٹاؤن کا برا حشر کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل