Loading
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا گیا۔
تصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے۔
فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور جبکہ سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شریک کی۔ سنو فیسٹیول میں اسکینگ، رسہ کشی سمیت 20 کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔
سوات کی عوام نے سنو فیسٹیول کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ شرکاء نے فیسٹیول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل