Loading
پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتادیا۔
ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ پہلے لوگوں کی منفی تبصرے انہیں بہت تنگ کرتے تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالی جائیں تاکہ ساس سسر بھی یہ منفی کمنٹس نہ دیکھیں۔ لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے اپنے خاندان نے ان کا ساتھ دیا اور اب ان کے شوہر اور ساس بہن ان کے دفاع میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔
فارمولا 1 بلنڈر پر انہوں نے کہا کہ میرے اپنے بچوں نے بھی پہلی بار میرا مذاق اڑایا اور کہا ’’اماں آپ نے کیا غلطی کی ہے؟‘‘ تاہم شوہر نے اُس وقت بھی میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سات سال پرانا ہے اور میں واقعی فارمولا 1 کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔
ندا یاسر نے مزید کہا کہ پہلے وہ ٹرولز کے جواب بھی دیتی تھیں لیکن اب سمجھ گئی ہیں کہ جواب دینے سے وہ مزید وائرل ہو جاتے ہیں، اس لیے اب وہ منفی تبصروں پر ردعمل نہیں دیتیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل