Loading
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔
ایمپریس روڈ، لاہور میں خاتون کے ساتھ ہراسانی کی شکایت سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ** پر موصول ہوئی، متاثرہ خاتون کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے قریب آ کر نازیبا حرکات کیں۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کانفرنس کال کے ذریعے قریبی پولیس ٹیم سے فوری رابطہ کروایا، پولیس 10 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی۔
سیف سٹی آپریشنز ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے رکشہ کی فوری ٹریسنگ شروع کی، سیف سٹی افسر نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کر کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
سیف سٹی ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے 30 منٹ میں رکشہ ٹریس کر لیا، ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ ایپ الرٹ اور سیف سٹی کیمرا فوٹیج کی بنیاد پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ماضی میں بھی ایسی نازیبا حرکات میں ملوث رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل