Monday, February 16, 2026
 

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولتکار گرفتار

 



پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ کورنگی سے فتنۃ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کی شناخت یاسرعرفات، خدابخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی کے ناموں سے کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ، 3 عدد ڈیٹونیٹر، 1کلو بال بیرنگ، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کے 250 عدد بکس اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ملزمان مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلیے ذہن سازی کرنے اور انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بارودی مواد اپنے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان کو مع دھماکا خیز مواد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔            عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل