Monday, February 16, 2026
 

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیے

 



پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر اور پارلیمنٹ لاجز میں دیے گئے دھرنے ختم کر دیے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل افریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنے کی جگہ سے واپس چلے گئے، سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔  پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹرز کا دھرنا ختم کردیا گیا ہے تاہم  پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا دھرنا جاری ہے جس میں محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنما شریک ہیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا اعلان محمود خان اچکزئی کریں گے، ہم بانی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، رپورٹ میں جو بھی آئے گا اسے سب کے سامنے ضرور رکھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل