Loading
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکیں اور چائے پی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔
مریم نواز براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔
اجلاس میں مریم نوازشریف نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اورگلاس ٹرین پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے مری سفر کے دوران سڑک کنارے ایک سادہ سے ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی۔ pic.twitter.com/52FQjsBdo8
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) February 16, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل