Tuesday, February 17, 2026
 

حکومت بلوچستان کا مستحق اور غریب خاندانوں کیلیے رمضان پیکج کا اعلان

 



حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بلوچستان کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے لیے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل