Tuesday, February 17, 2026
 

کس بھارتی کھلاڑی کی وجہ سے کرکٹ میں آنے کا فیصلہ کیا؟ عثمان طارق کا انکشاف

 



حال ہی میں پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے اسپنر عثمان طارق کے چرچے ان دنوں زبان زد عام ہیں۔ دنیا بھر کے موجودہ و سابق کرکٹرز ہوں یا شائقین سب ہی عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن اور بہترین ویری ایشنز پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ بالخصوص ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم بھی ان کے خوف میں مبتلا نظر آئی۔ وہ کرکٹ کھیلنے سے قبل کیا کام کرتے تھے اور کرکٹ کی طرف کیسے راغب ہوئے یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں عثمان طارق کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی میرے رول ماڈل ہیں۔ عثمان طارق کا کہنا تھا کہ جاب کرنے کے دوران دھونی کو دیکھ کر دوبارہ کرکٹ میں آنے کا فیصلہ کیا۔ پاک بھارت میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اپنی بولنگ سے مطمئن نہیں ہوں، زیادہ اچھا کرنا چاہیے تھا۔ عثمان طارق نے کہ بھارت نے مجھے وکٹ نہ دینے کا پلان کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے میرے لیے خصوصی پریکٹس کی، یہ جان کر اعتماد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مد مقابل ٹیم کے بجائے میچز جیتنے پر سارا فوکس ہے۔ عثمان طارق نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی بڑے پلیئرز ہیں، ایک خراب میچ سے ان کے ٹیلنٹ پرسوال نہیں بنتا، ان دونوں نے کئی بار پاکستان کو پریشر میں میچز جتوائے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل