Loading
لاہور میں قائم فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو کالج طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کےخودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیاجارہاہے۔
پولیس طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ فریحہ ایم بی بی ایس فائنل ائر کی طالبہ اور آزاد کشمیر کی رہائشی ہے جو کالج ہاسٹل میں ہی مقیم ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ فریحہ ہاسٹل کی تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی،سر چکرایا اور نیچے آگری۔
دوسری جانب پولیس نے خودکشی کی یا دینے سمیت دیگر پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل