Wednesday, February 18, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بولنگ کے فیصلے پر ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرکے وکٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ لیفٹ آرم بیٹرز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل