Wednesday, February 18, 2026
 

پاکستان کو مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں تاریخی مالیاتی سرپلس حاصل ہوگیا

 



ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی اور مالی نظم و ضبط کے باعث پاکستان کی مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں پاکستان نے 542 ارب روپے کا تاریخی مالیاتی سرپلس حاصل کر لیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 542ارب روپے کا سرپلس مالیاتی استحکام کا بہترین عکاس ہے۔ اخراجات میں کمی، موثر پالیسیوں اور حکومتی آمدن میں اضافے نے مالی صورتحال کو متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیکس وصولیوں، اسٹیٹ بینک منافع اور پیٹرولیم لیوی آمدن میں اضافے سے حکومتی وسائل میں وسعت آئی۔ قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور اخراجاتی نظم و ضبط سے مالی بچت مزید مستحکم ہوئی۔ ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں مؤثر مالی پالیسیوں اور مستحکم معاشی اقدامات سے پاکستان پائیدار استحکام حاصل کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل