Loading
افغانستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل قرار دیا گیا ہے۔
معروف عالمی درجہ بندی ہینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق افغان پاسپورٹ فہرست میں سب سے نچلی سطح پر موجود ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ رینکنگ میں افغانستان کا پاسپورٹ 101ویں نمبر پر ہے، جو اسے دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ بناتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 25 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس کمزور درجہ بندی کی بڑی وجوہات میں سفارتی تعلقات کی خرابی، سکیورٹی خدشات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پر تنہائی اور سفارتی مشکلات کا سامنا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا تعلق اس کے بین الاقوامی تعلقات، سکیورٹی صورتحال اور خارجہ پالیسی سے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نے عام شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل