Wednesday, February 18, 2026
 

بھارت اور بنگلادیش سمیت متعدد ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

 



ایشیائی اور یورپی ممالک میں رمضان 2026 کا چاند نظر آگیا جہاں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت، بنگلادیش اور ایران سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ اسی طرح ترکیہ، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا اور عمان میں بھی پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔ یورپی ممالک کے اسلامی مشن بورڈز نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جب کہ امریکا اور برطانیہ میں بھی اکثر شہروں میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ اسی طرح کینیڈا اور آسٹریلیا میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ متعدد افریقی ممالک کے شہری بھی کل پہلا روزہ رکھیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آگیا تھا اور آج پہلا روز تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل