Loading
اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، علامہ ناصر عباس کے مطابق رمضان کے باعث دھرنا ختم کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہو رہا ہے اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں، جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صحت سے متعلق خدشات موجود ہیں اور ان کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے، بہنوں اور ڈاکٹرز سے ملاقات کرائی جائے تاکہ وہ مطمئن ہوسکیں۔
سپریم کورٹ کے باہر گفت گو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے خود دھرنا دیا اور پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کا احترام کیا گیا، تاہم قیادت کے اعلان پر اب دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ممبران سے پشاور میں حلف لوں گا، ایک کال دیں گے تو سب میرے ساتھ ہوں گے، پہلے تیاری ہوگی پھر لڑائی ہوگی، جیت حق اور سچ کی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل