Loading
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی ایک کمسن بچی کی شاندار انداز میں بولنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا (ایکس) پر دھوم مچا دی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسے اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف بادشاہ پشتین نے شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آئینہ وزیر کا تعلق تحصیل شیوہ شگ زالول، ضلع خیبر سے ہے اور وہ شہید عمر گل کی بیٹی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
Tweets by badshahpashten
جاوید آفریدی نے ویڈیو کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ! آئینہ وزیر ایک غیرمعمولی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں، ایسا ٹیلنٹ یقیناً درست پلیٹ فارم کا حقدار ہوتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاوید آفریدی نے کہا کہ مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئینہ وزیر ہماری آنے والی زلمی ویمن لیگ کا حصہ ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل