Wednesday, February 18, 2026
 

افطاری کیلیے اداکارہ صبا فیصل کس وقت فروٹ چاٹ بناتی ہیں؛ مداح حیران رہ گئے

 



معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے رمضان سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے معمولات پر کھل کر گفتگو کی تاہم اس پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ ماہ رمضان میں سحر و افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ شعبہ خواتین کا بھی پسندیدہ شعبہ ہے۔ جس میں شوبز خواتین بھی کسی سے کم نہیں۔ صبا فیصل نے بتایا کہ وہ رمضان میں فروٹ چاٹ دوپہر تقریباً 12 بجے ہی تیار کرلیتی ہیں اور اس میں چاٹ مصالحہ بھی اسی وقت شامل کر دیتی ہیں کیونکہ افطار شام میں ہوتا ہے۔ اداکارہ صبا فیصل کے بقول یہ ان کا ذاتی اور آزمودہ طریقہ ہے جس پر وہ برسوں سے عمل کر رہی ہیں۔ تاہم اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہ ہوسکا۔ کچھ خواتین نے تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تیار کی گئی فروٹ چاٹ شام تک خراب یا سیاہ ہو سکتی ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پھر تو پھل شام تک کالے ہو جاتے ہوں گے جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ یہ تو بہت قدیم طریقہ لگتا ہے۔ البتہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور اگر کوئی برسوں سے کسی معمول پر عمل کر رہا ہو تو اسے غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل