Wednesday, February 18, 2026
 

برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا

 



برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے منگل کے روز اپنی برازیلین کھلاڑی کیتھلین سوزا کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اس اقدام پر کلب میں جشن بھی منایا گیا۔ النصر نے کیتھلین سوزا  کا اسلام قبول کرنے پر خیرمقدم کیا اور اس کے دیگر ساتھی بھی اس کی زندگی کے اس خاص لمحے کا جشن منا رہے تھے۔اسلام قبول کرنے کے بعد فٹبال کھلاڑی نے مسجد الحرام جا کر عمرہ ادا کیا۔ کلب نے اپنے آفیشل ایکس پلیٹ فارم پر کیتھلین سوزا کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی کھلاڑی کیتھلین سوزا کے ساتھ اس کی زندگی کا ایک خاص لمحہ شیئر کرتے ہیں۔ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اسے ثابت قدمی عطا فرمائے اور اس کے دل کو امن و سکون سے بھر دے۔ نشارك لاعبتنا كاثلين سوزا لحظة مميزة في حياتها بإعلان إسلامها، سائلين الله لها الثبات، وأن يملأ قلبها طمأنينةً وسلامًا ????????️ We share a special moment in Kathleen Souza’s life as she embraces Islam, wishing her a heart filled with peace and serenity ????️???? pic.twitter.com/PJfsYVzrLA — سيدات النصر | AlNassr Ladies (@AlNassrFCW) February 16, 2026 ویڈیو کے دوران بین الاقوامی کھلاڑی اپنے آنسو نہ روک سکی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس صرف صحیح راستہ تلاش کرنا چاہتی تھی اور اپنی شخصیت کا بہتر روپ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل