Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں مسلح افراد نے پولیس چیکٹ پوسٹ پر ناکام حملے کی کوشش کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدیق آباد پھاٹک میں پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل