Loading
شہر قائد میں سپر ہائی وے پر قائم خادم حسین گوٹھ میں پانی کے ٹینک سے دو بچوں کی لاشیں ملیں جو بہن بھائی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی شناخت بہن بھائی سے ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے اور دونوں بھائی بہن گھر پر اکیلے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچے ٹینک سے پانی نکال رہے تھے کہ بہن ٹینک میں گر گئی، جس کو بچانے کیلیے بھائی کودا تو وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل