Thursday, February 19, 2026
 

سائنس دانوں نے نئی قسم کی اسٹوریج ایجاد کرلی

 



سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی اسٹوریج ایجاد کی ہے جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ انسانی تاریخ کو بدل کر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ اسٹوریج معلومات کو انکوڈ کرنے کے لیے لیزر موڈیفائیڈ گلاس استعمال کرتا ہے جس کے بعد یہ معلومات 10 ہزار برس سے زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکے گی۔ دنیا اس وقت ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ معلومات پیدا کر رہی ہے لیکن ان معلومات کو ذخیرہ کرنا کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ کمپیوٹر میں موجود ہارڈ ڈسک نسبتاً جلدی خراب ہوتی ہیں جس سے بڑی مقدار میں معلومات کے ضائع ہونے کا ڈر رہتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ شیشے میں معلومات رکھنا مستقبل کے لوگوں کے لیے اس کو رکھنے کا کارگر طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اب تک شیشے پر ڈیٹا چھاپنا یا اس سے حاصل کرنا ناممکن ثابت ہوا تھا۔ اب مائیکرو سافٹ کے سائنس دان ’پروجیکٹ سِلیکا‘ نامی ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں ایک خاص لیزر استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا محفوظ کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈا لیا گیا ہے۔ یہ لیزر شیشے پر تھری ڈائمنشنل پکسلز (جن کو ووکسلز کہا جاتا ہے) انکوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان کو معلومات ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل