Thursday, February 19, 2026
 

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ

 



ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سےتاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل  ملک میں یومیہ پیداوار میں  اضافہ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے کنڑاور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کے لیے فرانسیسی کمپنی ' SNF S.A .' کے ساتھ اہم معاہدہ کیا۔ اس معاہدہ  کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کا اضافہ  کے ساتھ 460 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار  750 بیرل تک پہنچا دی۔ ان تکنیکی اقدامات کا مقصد پرانی فیلڈز کی اضافی استعداد کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔ توانائی کی پیداوار میں یہ خاطر خواہ اضافہ خود  انحصاری  سے قومی خود کفالت اور معاشی استحکام کو بھی مضبوط بنائے گا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر رہنمائی اور ہم آہنگی کے باعث توانائی کے شعبہ میں  یہ پیش رفت ملکی ترقی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا  ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل