Monday, February 23, 2026
 

ایران کا بڑا دفاعی معاہدہ، روس سے جدید ’وربا‘ میزائل سسٹم خرید لیا

 



تہران/ماسکو: ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے روس کے ساتھ جدید ’وربا‘ ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً 60 کروڑ ڈالر مالیت کا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ برس دسمبر میں ماسکو میں طے پایا، جس کے تحت روس آئندہ تین برسوں میں ایران کو 500 ’وربا‘ لانچ یونٹس اور 2500 ’9M336‘ میزائل فراہم کرے گا۔ ان میزائلوں کی ترسیل 2027 سے 2029 کے درمیان تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ اخبار کے مطابق ’وربا‘ روس کا جدید پورٹیبل فضائی دفاعی نظام ہے جو کندھے پر رکھ کر فائر کیا جاتا ہے۔ یہ انفراریڈ گائیڈڈ میزائل کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سسٹم کی محدود تعداد پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہو۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران یہ اقدام گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران اپنے متاثرہ فضائی دفاعی ڈھانچے کی بحالی کے لیے کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل