Monday, February 23, 2026
 

عماد وسیم کی پہلی بیوی سے تنازع، اداکارہ زارا نور عباس کا ردعمل وائرل

 



قومی کرکٹر عماد وسیم کی پہلی اہلیہ کو طلاق کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر اداکارہ زارا نور عباس کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوائنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی وجہ سے خبروں میں وائرل ہیں۔         View this post on Instagram                       یاد رہے کہ عماد وسیم اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے سے قبل نائلہ راجہ سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرز کیں۔  بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔         View this post on Instagram                       اس حوالے سے ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔ اداکارہ زارا نور عباس نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کرکٹر عماد وسیم اور پہلی اہلیہ کے درمیان تنازع پر کھل کر گفتگو کی۔  اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ واقعی بہت افسوسناک ہے، کسی بھی حالات میں طلاق ایک دکھ بھرا واقعہ ہے لیکن جب بچے بھی اس میں شامل ہوں تو یہ پوری نئی نسل پر اثر ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ انٹرنیٹ پر موجود ہے اور وہ بچے ایک دن اسے دیکھیں گے۔ زارا نور عباس کا مزید کہنا تھا کہ جب شادی ٹوٹتی ہے اور دونوں لوگ میڈیا پر اس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ کبھی بھی اچھا نہیں لگتا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔ عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل