Loading
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو اسپتال سے گھر پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائز کرنے پر اتفاق ہوا۔ پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
پنجاب کی ہر تحصیل میں اسپتال سے گھر میت لے جانے کے لیے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا اسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے۔
میت منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ میت کو اسپتال دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل