Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف شہری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ بھی واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد شعبان کی درخواست سماعت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے فیملی کیس میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں اور اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔
بیوی سے علیحدگی کے بعد شہری نے سابقہ بیوی سے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ شہری نے جج فیملی کورٹ فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عدالت نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل