Loading
کرک میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے ایمبولینسز پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہوئے۔
ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق زخـمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا، ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہـشـت گـردوں نے پھر حـمـلہ کیا، فائرنگ کی اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہیـد ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بزدل دہـشـت گـردوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو بھی نشانہ بنایا، مزید زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں پہنچا دیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ اپریشن کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل