Loading
انسداد دہشت گردی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 15 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی و ناراضی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کو کل بدھ 25 فروری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی 5 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کل بدھ 25 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل