Loading
انسداد بدعنوانی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو زمینوں میں کرپشن کے مقدمے سے باعزت بری کردیا، ان پر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری تنویر کی جانب سے مقدمہ کو جھوٹا اور سیاسی انتقام قرار دینے کی درخواست کی سماعت پنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت خاور رشید نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری تنویر سماعت تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ میں کوئی شہادت دستیاب نہیں اس لیے مقدمہ مزید جاری رکھنا خلاف انصاف ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چوہدری تنویر اور دیگر کے خلاف اراضی میں رد و بدل کا کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل