Loading
سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالیکیلے میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 45 ویں میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے پاکستان نے اس مرحلے میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔
جبکہ انگلینڈ نے اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور باآسانی 51 رنز سے شکست دی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل