Wednesday, February 25, 2026
 

غیر ملکیوں کو گردے فروخت کرنیوالے گینگ کے ہاتھوں شہری کے اغوا کا مقدمہ درج

 



گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری اور غیر ملکیوں کو فروخت کرنے والے گینگ کے ہاتھوں شہری کے اغوا کا مقدمہ  درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں دفعہ 109 سمیت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی دفعات بھی شامل  کی گئی ہیں۔ یہ دفعات پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سفارش پر شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی دفعہ 10,11,12شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے 2 ملزمان نرس فردوس خالد اور سہیل شمیم کوگرفتار بھی کرلیا  ہے اور دونوں ملزمان سے ابتدائی تفتیش بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ اس دوران نرس فردوس شمیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا  ہے جب کہ ملزم سہیل شمیم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے مغوی ارسلان کا عدالت میں دفعہ 164کا بیان بھی قلمبند کروا لیا  ہے اور مغوی نے دفعہ 164 کے بیان میں تمام واقعے کی تصدیق بھی کر دی  ہے۔ مقدمے میں نامزد حاجی شہزاد،ڈاکٹر فاروق،نواب خان اور علی خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے  مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں 5نامعلوم ملزمان بھی نامزد ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل