Loading
تہران: ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوے “بڑا جھوٹ” ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں احتجاجی واقعات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی الزامات بھی غلط اور گمراہ کن ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ممالک اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو مستقبل میں امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل