Wednesday, February 25, 2026
 

سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کا سامنا

 



پاکستان ویمن ٹیم کی بلے باز سدرہ امین کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ میں سدرہ امین نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ سامان یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 24ویں اوور میں پیش آیا جب آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ نے غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا۔ اس حرکت پر انہیں آفیشل سرزنش کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ اس سے قبل انہیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔ سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل