Wednesday, February 25, 2026
 

احتجاجی تحریک سے متعلق پنجاب اور کے پی کے فیصلوں پر پی ٹی آئی تقسیم

 



تحریک انصاف کی آئندہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے پنجاب اور کے پی کے فیصلوں پر پی ٹی آئی تقسیم دکھائی دینے لگی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ روپوش سینیئر رہنما نے رائے دی ہے کہ ڈائیلاگ کے بجائے رہائی فورس کا قیام پنجاب کے کارکنوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ کے پی میں تو حکومت ہونے کی وجہ سے مشکلات کم ہے، پنجاب میں کارکن مشکل میں ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق فورس بنانے کے اعلانات تو اسیران اور روپوش رہنماؤں کی قربانیاں ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ روپوش سیئینر رہنما نے رائے دی کہ رہائی فورس کے ذرائع احتجاج تحریک میں تشدد نہ آنے کی ضمانت کون دے گا۔ پنجاب میں گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کی وجہ سے پہلے ہی کارکن خاموش ووٹرز کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ پنجاب کے اسیران پہلے ہی احتجاجی تحریک مؤخر اور فلسطین ایشو پر آل پارٹی کانفرنس کی تجویز دیں چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل