Loading
شرقپور محلہ غریب آباد میں دھماکے سے دو گھر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
تفصیلات کے مطابق شرقپور کے علاقہ محلہ غریب آباد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا جس کے باعث اچانک دھماکہ ہوا، ایدھی رضاکار اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ایدھی رضاکار ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل