Loading
جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں زیر حراست ملزم جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو مردان جیل سے تاریخ پر پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا ۔
فائرنگ کے بعد مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا جب کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ فریقین کے مابین قتل کے معاملے کی سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل