Thursday, February 26, 2026
 

جائیداد کے تنازعے پر روزہ دار حاملہ بہن سوتیلے بھائی کے ہاتھوں قتل

 



حسن پارک پرانا نارنگ روڈ کے علاقے میں حاملہ خاتون کے مبینہ قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مقتولہ کے سوتیلے بھائی کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر قاسم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کو مکان کے تنازعے پر سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے گلا دبا کر قتل کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی جس کے باعث یہ دوہرے قتل کی واردات ہے۔ خاندان کے مطابق ملزم واقعے کے بعد مقتولہ کے طلائی کانٹے اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے نقدی بھی لے گیا۔ مقتولہ کی والدہ اقرا قاسم کا کہنا ہے کہ بیٹی کو سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا جبکہ وقوعہ کے وقت مقتولہ کا چار سالہ بھتیجا گھر میں موجود تھا۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں دو نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ورثا نے اسپتال میں ملزمان کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر احتجاج بھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل