Thursday, February 26, 2026
 

حیدرآباد، بجلی کے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد گھروں کی بجلی معطل

 



لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کی شاہ نجف کالونی میں بجلی کے پول پر لگے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے کے متعدد گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کرنے والے تار جل گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنکریٹ کے پول پر نصب میٹروں سے نکلنے والے تاروں میں آگ لگی اور شعلے اوپر کی جانب بلند ہوتے رہے۔ فوٹیج میں تاروں سے شدید سپارکنگ اور آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جبکہ تاروں کا گچھا پول کے اوپری حصے سے نیچے گر کر لٹکتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں مقامی افراد کو بالائی منزل اور نیچے سے مٹی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل