Friday, February 27, 2026
 

افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد سپاہی کی سبز ہلالی پرچم لہرا کر دشمن کو للکارنے کی ویڈیو وائرل

 



سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افغان چوکیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ آپریشن ضرب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کی ایک چیک پوسٹ پر قبضے بعد پاک فوج کے بہادر سپاہی نے وہاں قومی پرچم لہرایا اور دشمن کو للکارا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سپاہی نے افغان طالبان کو پشتو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم نے کس سے پنگا لیا ہے۔ یہ چیک پوسٹ بھی ہم نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور اس پر جھنڈا بھی خود لگایا ہے، سپاہی نے کہا کہ ہم اسی طرح آئیں گے اور کابل بھی تم سے فتح کریں گے اور تمہیں بتائیں گے کہ 40 سال ہم نے تم کو پالا ہے اور اب تم ہم سے ہی پنگا لے رہے ہو۔ سپاہی نے مزید کہا کہ اب تم کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل