Friday, February 27, 2026
 

وزیراعلیٰ کی پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی کی مذمت، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، سہیل آفریدی

 



پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ  پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور بالخصوص سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل