Saturday, February 28, 2026
 

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہوگئی

 



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ سپر ایٹ مرحلے میں  سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے بھی کم رنز پر آوٹ کرنا تھا۔         View this post on Instagram                       تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور یوں گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے باہر ہوگئے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 213 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بنا سکی۔پاکستان نے  سری لنکا کو 5 رنز سے شکست تو دے دی لیکن پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ پاکستان کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4 میں جگہ بناچکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل