Saturday, February 28, 2026
 

سانحہ گل پلازہ تحقیقات، سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر جوڈیشل کمیشن نے چیف فائر افسر کو طلب کرلیا

 



سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے محکمہ سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو جرح کے لئے خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو خط لکھ دیا۔ خط میں جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ اگر بیان پر جرح کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو 5 مارچ تک تحریری طور پر آگاہ کریں۔ جوڈیشل کمیشن کے روبرو محکمہ سول ڈیفنس کے افسر کی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا جس میں انہوں نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے کاموں میں تاخیر ہونے کے الزامات عائد کئے۔ جوڈیشل کمیشن نے سول ڈیفنس افسر کے الزامات پر چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو خط ارسال کردیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اگر سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر جرح کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو 5 مارچ تک تحریری طور پر آگاہ کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دینے کی صورت میں جرح کے حق سے دستبرداری تصور کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل